ننگرہار: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان فورسز اور دہشت گرد تنظیم داعش کے درمیان جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ننگرہار میں طالبان فورسز اور داعش کے مابین جھڑپوں میں 2خودکش خواتین بمبار بھی شامل ہیں۔ افغان حکام کے مطابق خواتین نے خود کو دھماکہ سے اڑایا، آپریشن کے دوران داعش کے اہم کمانڈر عطا الرحمن کو گرفتار کرلیا گیا۔