واشنگٹن 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے فون پر بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے امریکہ ۔ حالیہ امریکہ ۔ طالبان معاملت پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤز نے بتایا کہ دونوں نے اِس ضرورت پر اتفاق کیاکہ طالبان افغانستان میں دیرپا امن کے لئے تشدد کی راہ ترک کریں۔ اُنھوں نے طالبان سے افغان مذاکرات میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔