طالبان نے اقوام متحدہ کی تنقیدی رپورٹ مسترد کر دی

   

کابل : افغان طالبان نے اقوام متحدہ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس جنگجو گروہ نے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سابقہ حکومت سے منسلک سو سے زائد سکیورٹی اور سیول اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔ طالبان نے اس رپورٹ کوغیردرست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہلاکتیں دراصل ذاتی دشمنیوں کی وجہ سے ہوئیں، جن کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیاسی قتل کی واردتوں میں اضافہ کے ساتھ خواتین کے حقوق سلب کیے گئے جبکہ احتجاج پر بھی پابندی لگا دی گئی۔