طالبان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب غیر متوقع

   

نیویارک : اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ طالبان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ قبل ازیں طالبان نے اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی کہ انہیں بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع فراہم کرایا جائے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق پیر کے روز، جو افغان نمائندہ خطاب کے لیے رجسٹر ہے، وہ غلام اسحاق زئی ہیں، جنہیں اشرف غنی کی حکومت نے نامزد کیا تھا۔ دوسری جانب طالبان نے اپنے سابق ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ کے لیے اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔ افغانستان کی نمائندگی کا فیصلہ اب اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کے پاس ہے۔ اس کمیٹی کے نو ارکان ہیں، جن میں امریکہ ، روس، چین، سویڈن، نمیبیا، بہاماس، بھوٹان، سیرا لیون اور چلی شامل ہیں۔