طالبان کنٹرول کے بعد افغان ۔ پاک تجارت بڑھ گئی

   

Ferty9 Clinic

کابل : افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت میں گزشتہ ہفتے کے دوران 50 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ تبدیلی افغانستان پر طالبان کنٹرول قائم ہوجانے کے بعد نوٹ کی گئی ہے۔ افغانستان کی سرحدوں اور خشک بندرگاہوں پر 15 اگسٹ سے طالبان کا کنٹرول قائم ہوگیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ افغانستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہاکہ ٹرانزٹ کے مسائل کے باوجود تجارت بڑھ چکی ہے۔ چیمبر کے نائب خان جان الکوزئی نے کہاکہ بینک بند رہنے کی وجہ سے ٹرانزٹ سیکٹر کے مسائل ہنوز موجود ہیں لیکن افغانستان کی برآمدات اور پاکستان کی درآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ دریں اثناء افغانستان کے چیمبر آف کامرس اینڈ انوسٹمنٹ کے ارکان نے گزشتہ روز طالبان رہنماؤں سے ملاقات بھی کی اور اُنھیں خانگی شعبے کے مسائل سے واقف کرایا۔ طالبان نے اُنھیں مسائل کی یکسوئی کا تیقن دیا ہے۔ ایران نے بھی کہا ہے کہ طالبان کنٹرول کے بعد گیاس اور تیل کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔