طالبان کی نام نہاد اخلاقیات، انسانی حقو قکی خلاف ورزی : امریکہ

   

واشنگٹن: امریکہ نے واضح کیا ہے کہ ہم طالبان کو سپورٹ نہیں کرتے اور نہ ہی طالبان کو فنڈنگ دیتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس
بریفنگ میں کہا کہ امریکہ طالبان کو سپورٹ نہیں کرتا، واضح کر چکے ہیں کہ طالبان کو فنڈنگ نہیں دیتے۔امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این نے افغانستان میں خواتین کے ساتھ ناروا سلوک اور افغانستان میں نام نہاد اخلاقی نگرانی پررپورٹ جاری کی ہے، طالبان کی نام نہاد اخلاقیات کا غیر متوقع اور من مانی نفاذ افغان عوام کے انسانی حقوق کو مجروح کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کے ساتھ طالبان کے سلوک خصوصاً خواتین کے ساتھ ہونے والے سلوک پر کڑی نظر ہے ، توقع ہے طالبان افغان عوام، عالمی برادری کو اپنی یقین دہانیوں کا احترام کریں گے۔