طالبان کے حملہ میں 8 پولیس ملازمین ہلاک

   

کابل۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق طالبان نے بغلان صوبہ میں ایک پولیس چوکی پر حملہ کرتے ہوئے آٹھ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا دیث اثناء صوباکی کونسل کے سربراہ صفدر موسینی نے بتایا کہ پولیس اور شورش پسندوں کے درمیان چار گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ اس کے بعد ری افورسمنٹ کے اہکاروں وہاں پہنچ گئے اور طالبان کے حملوں کی شدت میں کمی ہوگئی۔ فائرنگ کے تبادلہ میں دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ایکبار پھر ضروری ہے کہ طالبان اکثر سکیوریٹی فورسس اور پولیس کو اپنا نشانہ بناتے ہیں جبکہ اعلی سطحی افغان فوجی عہدیداروں کو یہ اندیشہ ہے کہ امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد طالبان کے حوصلے مزید بلند ہوجائیں گے بلکہ امریکہ کے امن قاصد زلمے خلیل زاد 17 سالہ طویل لڑائی کے خاتمہ کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں۔