طلاق ثلاثہ کا پہلا مجرم نئے قانون کے تحت گرفتار

   

کوزی کوڑ ۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک 21 سالہ شخص جمعہ کے دن گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو طلاق ثلاثہ دی تھی ۔ کیرالا میں نئے قانون کے تحت جس میں طلاق ثلاثہ کو قابل تعزیر جرم قرار دیا گیا ہے ۔ یہ اولین گرفتاری ہے ۔ مسلم خواتین تحفظ ازدواجی حقوق قانون 2019 ء کے پارلیمنٹ میں منظور ہونے کے بعد اور صدر کی منظوری کے بعد یہ پہلی گرفتاری ہے ۔ تاہم ملزم کے خاندان نے کہا ہے کہ شوہر اور بیوی شادی کے وقت ایک باہمی معاہدہ کرچکے تھے ۔