طلباء کو بسوں کے فٹ بورڈ پر سفر کرنے کیخلاف ٹریفک پولیس کا انتباہ

   

حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے آر ٹی سی اور خانگی بسوں میں فٹ بورڈ پر سفر کرنے کے خلاف سخت انتباہ دیا ہے ۔ خاص کر طلبہ کو خبردار کیا کہ وہ فٹ بورڈ پر سفر کرنے سے حادثوں کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ ٹریفک پولیس عہدیداروں نے طلبہ کی کونسلنگ کی کہ وہ مسافرین سے بھری بسوں میں سوار ہونے کی بجائے بعد میں آنے والی بس کا انتظار کریں۔ پولیس نے آر ٹی سی اور خانگی بس ڈرائیورس کو خبردار کیا کہ وہ تیز رفتار ڈرائیونگ سے گریز کریں اسی طرح حادثوں سے بچا جاسکتا ہے ۔