طلبہ وطالبات میں سائنس اور تحقیق کی دلچسپی پیدا کرنا اساتذہ کی ذمہ داری:صدر جمہوریہ

   

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز یوم اساتذہ کے موقع پر وگیان بھون میں منعقدہ تقریب میں ملک کے 45 اساتذہ کو قومی اعزازات سے نوازا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سائنس پر مبنی معیشتوں میں سائنس، تحقیق اور اختراعات ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکولی تعلیم کے ذریعے ان شعبوں میں بھارت کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کے لیے سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ سائنس، ادب یا سماجی سائنس میں بنیادی ہنرسازی کے لیے مادری زبان ایک موثر ذریعہ ثابت ہو سکتی ہے۔