طلبہ و نوجوانوں میں جان لیوا کھیل کا خطرناک رجحان

   

کئی لڑکے معذور ، کمشنر سائبرآباد کا سخت انتباہ
حیدرآباد ۔ 2 مارچ ( سیاست نیوز) نوجوانوں اور طلبہ برادری میں بڑھتے ذوق اور جان لیوا کھیل پر سائبرآباد پولیس نے سخت موقف اختیار کرلیاہے ۔ سرکل بریکر اور ٹریپنگ جمپ کے نام سے معروف یہ کھیل جس میں تین افراد کھیلتے ہیں اور درمیان میں ٹھہرے ہوئے فرد کو جمپ کرنا پڑتا ہے اور دونوں اس کے پیروں کو جام کرائے گرادیتے ہیں ۔ یہ کھیل جان لیوا ثابت ہورہا ہے اس کے علاوہ سرکل بریکر جیسے گیمس کے بڑھتے رجحان کو پولیس سائبرآباد نے انسانی جانوں کیلئے خطرناک بتایا ہے ۔ اس سلسلہ میں سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے ایسی کرتب بازی کرنے والوں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیاہے ۔ کمشنر نے اولیاء طلبہ اور اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ نوجوان نسل کی رہنمائی کریں اور ان پر خاص نظر رکھیں۔