طوفان جواد کا اثر ‘ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی کئی ٹرینیں منسوخ

   

حیدرآباد 4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائیکلون جواد کل 5 ڈسمبر کو ساحل اوڈیشہ سے ٹکرانے والا ہے ۔ اس کے پیش نظر ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے مسافرین کی سلامتی کیلئے کچھ ٹرینوں کو منسوخ کرنے اور کچھ کا رخ موڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکام نے حیدرآباد ‘ سکندرآباد اور کاچیگوڑہ سے مختلف شہروں کو جانے والی آٹھ ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ کچھ دوسری ٹرینوں کا رخ بھی موڑ دیا ہے ۔