طوفان ’مینڈوس‘تامل ناڈو پہونچا، چنئی کی سڑکیں زیر آب

   

چنئی: سمندری طوفان ‘مینڈوس’ جمعہ کی رات دیر گئے تمل ناڈو کے ساحل سے 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزرا۔ جس کے بعد سمندری طوفان گہرے دباؤ کی وجہ سے کمزور ہو گیا ہے۔یہ طوفان جمعہ کی رات تقریباً 10.30 بجے زمین سے ٹکرا گیا اور 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ تقریباً 1.30 بجے تمل ناڈو میں مملا پورم (مہابلی پورم) کے قریب پڈوچیری اور سری ہری کوٹا کے درمیان ساحل کو عبور کیا۔ اس کے بعد یہ کمزور پڑ گیا اور چنئی میں صبح 5.30 بجے تک 115.1 ملی میٹر بارش ہوئی۔