طوفان میچانگ کا اثر ‘حیدرآباد میں بارش

   

حیدرآباد۔5دسمبر (یو این آئی) طوفان میچنگ کے زیراثر حیدرآباد میں بارش کاسلسلہ جاری ہے اوردرجہ حرارت گرکر22ڈگری سلسیس درج کیا گیا۔ بارش کے سبب صبح میں دفاتر جانے والے افراد اور اسکول جانے والے بچوں کو مشکل صورتحال کاسامنا کرناپڑا۔تلنگانہ کے دارالحکومت کیلئے ایلوالرٹ جاری کردیاگیا ہے ۔حیدرآبا دکے نواحی علاقوں میں بھی بارش ہورہی ہے ۔