ممبئی : بحرعرب میں طوفان تاؤتے کے نتیجہ میں ایک چپٹی طویل کشتی میں سوار کم از کم 22 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ چہارشنبہ کو عہدیداروں نے بتایا کہ انڈین نیوی کے جہاز گزشتہ 48 گھنٹوں سے بچاؤ کاری جاری رکھے ہوئے ہیں اور نعشوں کو ممبئی لایا جارہا ہے۔ ویسٹرن نول کمانڈ نے 22 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے ۔ مزید 50 سے زیادہ افراد مدو جزر میں لاپتہ ہیں۔ کشتی کا سانحہ ممبئی کے ساحل سے تقریباً 175 کیلو میٹر دور پیش آیا۔