کرنول ضلع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران زوردار بارش کا امکان ہے۔ یہ بات محکمہ موسمیات نے متوقع طوفان ’ویاس‘ کے پس منظر میں بتائی ہے۔ اس کی اطلاع کرنول اے ڈی اے وجئے شنکر ریڈی نے دی ہے۔ جاریہ ماہ کی 24 تاریخ کو وسط و مشرق خلیج بنگال کے علاقوں میں ہوا کے دباؤ میں کمی کا امکان ہے جس کے باعث طوفان آنے کے پیش نظر رائلسیما کے اضلاع ارمولا، میروپولو میں تیز ہواؤں کے ساتھ بھاری بارش کا قوی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔