روم، 9 جولائی (یو این آئی)شمالی اٹلی کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک شخص طیارے کے انجن میں پھنسنے کے باعث ہلاک ہو گیا، ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ طیارہ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔ ایئرپورٹ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص ‘تو مسافر تھا نہ ہی ایئرپورٹ کا ملازم’، اس نے زبردستی رَن وے پر جانے کی کوشش کی، جہاں ایئرپورٹ سیکیورٹی نے اسے روکنے کی ناکام کوشش کی۔اطالوی اخبار ‘کوریئر ڈیلا سیرا’ کے مطابق، یہ شخص 35 سالہ اطالوی شہری تھا، اس نے ایئرپورٹ میں داخل ہو کر ایمرجنسی ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے رَن وے کی جانب دوڑ لگائی، جہاں ایک طیارہ پرواز کیلئے تیار کھڑا تھا۔دن کے اوائل میں، ہسپانوی ایئرلائن وولوٹیا نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ برگامو سے اسپین کے علاقے آسٹوریاس جانے والی اس کی پرواز میں صبح 10 بج کر 35 منٹ پر ایک ‘واقعہ’ پیش آیا تھا۔