ظہیرآباد۔ 18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ظہیرآباد کے محلہ شانتی نگر وارڑ نمبر 33اور34 کی عوام ایس آئی آر کے ناموں پر نوٹیس فراہم ہونے والے افراد بی ایل اوز کیمپ کا کے جی این فنکشن ہال میں نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد جعفر اور خواجہ میاں سابق نائب صدر نشین بلدیہ سینئر کانگریس قائد نمائندہ کونسلر بلدیہ کی زیر سرپرستی منعقد ہوا جس میں متعلقہ وارڑ س کی عوام کو ایس آئی آر نوٹیس کی تمام سرکاری دستاویزات کو تیار اہلکاروں (BLOs) ایس آئی آر نوٹیس فارم میں وجہ نامہ نوٹیس طلب کردہ تفصیلات پر صداقت نامہ شناختی کارڈاپنے ان رشتہ داروں کے ناموں کے اندراج میں بھی مدد کی گئی نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد جعفر نے عوام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی آر میں نوٹیس فراہم عوام کو خوف و ہراس میں نہ رہنے اور بیرونِ ملک افراد کو فارمس 6 کے ذریعہ اپنے ناموں کو ایس آئی آر میں اندارج کیلئے درخواست دیں بی ایل اوز گھر گھر پہنچ کر تمام نوٹیس اور فارمس 6 گھروں تک پہنچائیں گئیں لہٰذا عوام متحرک ہوکر بغیر کسی پریشانی کے ایس آئی آر کانگریس پارٹی کی کارکنوں کی جانب سے رہنمائی کی جارہی ہے نوٹیس میں 12 نکاتی پر مشتمل شناختی صداقت ناموں میں سے کسی بھی ایک یا دو شناختی کارڈز داخل کریں تاکہ ایس آئی آر ووٹر فہرست میں ناموں کو برقرار رکھا جاسکے۔ انہوں نے کسی بھی قسم کی شکایت پر نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد جعفر اور خواجہ میاں سابق نائب صدر نشین بلدیہ سے ربط پیدا کرنے اور رہنمائی حاصل کرنے کی اپیل کی۔