ظہیر عباس آئی سی یو میں داخل

   

لندن۔ پاکستان کے بیٹنگ لیجنڈ ظہیر عباس کو یہاں کے ایک خانگی دواخانہ کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کروایاگیا ہے۔میڈیاکے مطابق 74 سالہ عباس کو پیڈنگٹن کے سینٹ میری ہسپتال میں داخل ہونے کے تین دن بعد آئی سی یو میں منتقل کیاگیا تھا۔عباس اپنے وقت کے فنکارانہ بیٹر میں سے ایک، دبئی سے لندن جاتے ہوئے کوویِڈ 19کا شکار ہوئے۔ انہوں نے درد کی شکایت کی تھی اور لندن پہنچنے کے بعد انہیں نمونیا ہوگیا تھا۔میڈیا ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہیکہ وہ فی الحال ڈائیلاسزپر ہیں اور ڈاکٹروں نے انہیں لوگوں سے نہ ملنے کا مشورہ دیا ہے۔عباس نے اپنا بین الاقوامی ڈیبیو 1969 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کیا۔ اپنی نسل کے بہترین بیٹرس میں سے ایک عباس نے 72 ٹسٹ میں 5062 اور 62 ونڈے میچوں میں 2572 رنز بنائے۔فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 459 میچوں میں 34843 رنز بنائے جس میں 108 سنچریاں اور 158 نصف سنچریاں شامل ہیں۔سبکدوشی کے بعد انہوں نے ایک ٹسٹ اور تین ونڈے میچوں میں آئی سی سی میچ ریفری کا کردار بھی اداکیا۔