نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز عام آدمی پارٹی کو نئی دہلی کے راؤز ایونیو میں واقع اپنے دفتر کے احاطے کو خالی کرنے کیلئے دی گئی 15 جون کی آخری تاریخ کو پیر 10کو اگست تک بڑھانے کا آخری موقع دیا۔ جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی تعطیلی بنچ نے متعلقہ فریقوں کے دلائل پر غور کرنے کے بعد یہ حکم جاری کیا۔ بنچ نے دہلی کی حکمراں جماعت کی اس درخواست کو مسترد کر دیا کہ اس کے موجودہ احاطے کو خالی کرنا قومی سیاسی پارٹی کو متبادل دفتر کی جگہ دینے کے انتظام سے مشروط ہونا چاہیے ۔ پارٹی نے عدالت کے سابقہ حکم میں ترمیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈوکیٹ کے ۔ پرمیشور نے کہا کہ یہ جگہ 2020 سے راوز ایونیو کورٹ کو الاٹ ہے اس کے خالی نہ ہونے کی وجہ سے عدالتی احاطے کی توسیع کا کام رکا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر عدالت (سپریم کورٹ) وقت بڑھا رہی ہے تو ہمیں پہلے ہی چار برسوں سے اس کا قبضہ نہیں ملا ہے ۔ پھر یہ آخری موقع ہونا چاہئے ہم درخواست گزار پارٹی ( عآپ ) اور مرکزی حکومت کے درمیان جھگڑے کی وجہ سے نقصان نہیں اٹھانا چاہتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 مارچ کو اس عدالت نے آپ کو 15 جون تک زیر غور جگہ خالی کرنے کی ہدایت دی تھی۔ پرمیشورا نے عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ دہلی کے راؤز ایونیو (کورٹ کمپلیکس) کی توسیع الاٹ شدہ زمین کی عدم دستیابی کی وجہ سے رکی ہوئی ہے ۔دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد، بنچ نے کہا کہ مقدمہ کے حقائق اور حالات کو دیکھتے ہوئے آخری حربے کے طور پر، ہم رجسٹری کے سامنے درخواست گزار کی طرف سے ایک حلف نامے کے ساتھ 10 اگست تک احاطے کو خالی کرنے کا وقت بڑھاتے ہیں۔ دہلی ہائی کورٹ نے 05 جون کو نیشنل پارٹی ( عآپ ) کو عارضی بنیادوں پر اپنے دفتر کے طور پر رہائشی جگہ استعمال کرنے کی اجازت دینے کے لیے مرکزی حکومت کو حکم دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ اس جگہ پر دہلی کے ایک وزیر کا قبضہ ہے ۔ تاہم، جسٹس سبرامنیم پرساد نے مرکزی حکومت کو پارٹی کی درخواست پر چھ ہفتوں کے اندر غور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عآپ ایک قومی سیاسی جماعت ہے ، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ دہلی ہائی کورٹ نے بھی ایک تفصیلی حکم جاری کیا تھا جس میں مرکز سے یہ فیصلہ کرنے کو کہا گیا تھا کہ ایک جیسی ہی رہائشی یونٹ (درخواست دہندہ) کو دیا جانا چاہئے کیونکہ جب دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو اس مقصد (دفتر) کے لیے ایک جیسی رہائش مل رہی ہو۔ کیوں نہیں الاٹ کی جاسکتی ہے ؟