اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات کے فارم کی اجرائی
حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات جنوری 2020 ء کے آخری اتوار کو مقرر ہے ۔ تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں صبح 10 بجے ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ تمام امتحانات تحریری ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابات کے پرچے جاری ہوں گے ۔ سنٹرس کے ذمہ دار اصحاب کتابیں اور فارم مفت حاصل کرلیں ۔ جون 1994 ء سے قائم عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سال میں دو مرتبہ امتحانات منعقد کررہا ہے ۔ اردو تعلیم کو عام کرنے اور ابتدائی تعلیم سکھانے ایسی آسان کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں اردو ، انگلش ، تلگو اور ہندی میں الفاظ ہیں اور یہ کتابیں کسی دوکان میں نہیں ملتی صرف سیاست کے دفتر ٹرسٹ اور ٹرسٹ کے قائم کردہ مراکز سے بلا قیمت حاصل کر کے گھروں پر بھی اردو سیکھ سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تعلیم کو جاری رکھنے انشاء کامیاب ہونے کے بعد راست اردو ماہر ، پھر اردو عالم اور اردو فاضل کر کے بی اے میں مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی ، امبیڈکر یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات میں ایسے طلباء وطالبات شریک امتحان ہوسکتے ہیں جنہوں نے آج تک اردو لکھنا پڑھنا نہیں سیکھا ۔ وہ سیکھ کر شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ بغیر فیس امتحان لیا جائے گا ۔ نئے سنٹر کھولنے والے حضرات کو بھی رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا ۔ انچارج ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن سے تفصیلی معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔ فون 8367043856 ۔ 24744114 ۔ 24744180 ، Ext-225 ۔ روزانہ دفتر سیاست پر 11 بجے دن تا شام 5 بجے رابطہ قائم کریں ۔۔