عادل آباد سے سیول طیاروں کو چلانے مرکز کی منظوری

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : مرکز نے عادل آباد ایر فیلڈ سے سیول ایر کرافٹ کو چلانے کے لیے ریاستی حکومت کی تجویز کو اصولی طور پر منظوری دے دی ۔ وزارت دفاع میں ڈائرکٹر ( آئی اے ایف ) ایس باجی راؤ رام ناتھ کی جانب سے حکومت تلنگانہ کے اسپیشل چیف سکریٹری (ٹرانسپورٹ ، روڈس اینڈ بلڈنگس ) کو تحریر کردہ ایک لیٹر کے مطابق عادل آباد میں ایک ایرپورٹ قائم کرنے سے متعلق ریاستی حکومت کی درخواست کا انڈین ایرفورس کے ساتھ مشاورت میں جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ایف کا مستقبل میں اس مقام پر ایک ٹریننگ ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ ہے اور کہا کہ تاہم ایر فورس نے ریاستی حکومت کی درخواست پر غور کرتے ہوئے عادل آباد میں موجودہ ایر فیلڈ سے سیول طیاروں کو چلانے کے لیے اصولی طور پر منظوری دی ۔۔