عادل آباد میں کانگریس کا احتجاجی مظاہرہ

   

عادل آباد ۔ ضلع عادل آباد کے کسانوں کو ریتو بندھو اسکیم کے تحت رقم حاصل نہ ہونے کے بناء پر عادل آباد ضلع کانگریس پارٹی صدر مسٹر ساجد خان کی قیادت میں دفتر ضلع کلکٹریٹ کے روبرو احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا اور ایک تحریری یادداشت ضلع کلکٹر کو پیش کی گئی ۔ اس موقع پر مسٹر ساجد خان نے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ انتخابات سے قبل عوام سے کردہ وعدوں کو مکمل کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔ ریتو بندھو اسکیم کی رقم حاصل نہ ہونے کے بناء پر ریاست کے زراعت پیشہ افراد جہاں ایک طرف پریشان ہیں وہیں دوسری طرف تلنگانہ ریاست چیف منسٹر پنجاب ریاست کے کسانوں سے ہمدردی کا ا ظہار کرتے ہوئے انہیں 25 لاکھ روپئے فراہم کئے ہیں ۔ اس دھرنا میں محتلف مواضعات اور منڈل جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔