حیدرآباد /2 جون ( سیاست نیوز ) عاشق کی محبت میں اجنبی کو عریاں تصاویر روانہ کرنا ایک لڑکی کیلئے مہنگا ثابت ہوا ۔ فون پر بات کرنے والے اجنبی نے لڑکی کو عاشق کے نام پر اپنے جال میں پھانس لیااور محبت میں اندھی یہ نوجوان لڑکی اس کے جال میں پھنس گئی ۔ تاہم شی ٹیم نے اس جوان لڑکی کو اس مصیبت سے چھٹکارا دلایا اور اس بدغماش کو گرفتار کرلیا ۔ شی ٹیم کے مطابق 22 سالہ محسن ساکن شیوارمپلی کو گرفتار کرلیا گیا اور اس خاطی کو ملک پیٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔ شی ٹیم نے ایک نوجوان لڑکی نے رجوع ہوکر فریاد سنائی ایک دن لڑکی نے ایک انجان نمبر سے فون کال حاصل کیا۔ جس میں فون کرنے والے اپنی شناخت راجو ظاہر کی ۔ لڑکی راجو کا نام سنتے ہی سمجھ گئی کہ یہ اس کا عاشق ہے ۔ راجو سے چند عرصہ قبل اس کا بریک اپ ہوا تھا ۔ دوبارہ دونوں میں بات چیت کا آغاز ہوا ۔ لڑکی اس خیال میں تھی کہ وہ راجو سے بات کر رہی ہے ۔ دراصل محسن اس سے بات کر رہا تھا ۔اس بات چیت کے دوران لڑکی نے اپنی عریاں تصاویر کو روانہ کیا۔ کچھ دن بعد دونوں نے ملاقات کا فیصلہ کیا اور ملاقات طئے پائی ۔ جب لڑکی نے محسن کو دیکھا تو حیران رہ گئی اور اس نے لڑکے سے اپنی تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے کی درخواست کی ۔ لیکن محسن لڑکی کو ہراساں کرنے لگا اور رقمی مطالبہ کرتے ہوئے لڑکی کو بلیک میل کر رہا تھا ۔ بصورت دیگر تصاویر کو وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا تھا ۔ اس دوران لڑکی شی ٹیم سے رجوع ہوگئی اور شی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے محسن کو گرفتار کرلیا ۔ ع