نئی دہلی ،16اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے معیشت کے تعلق سے حکومت کو ایک بارپھر نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اعدادوشمار تبدیل کرنے کی لاکھ کوششوں کے باوجود اسکا جھوٹ چھپ نہیں رہاہے اور اب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے بھی ہندستان کی شرح نمو کے تخمینہ کو کم کردیاہے ۔محترمہ گاندھی نے ٹویٹ کیا،‘‘ عالمی بینک کے بعد آئی ایم ایف نے بھی ہندستان کی شرح نمو کے تخمینہ میں کمی کردی ہے ۔