عالمی سطح پر آب و ہوا کی تبدیلی پر ویڈیو کی تیاری کا مقابلہ

   

کوئی بھی 18 تا 23 سالہ لڑکی ایک دن کیلئے برطانوی ہائی کمشنر بن سکتی ہے
حیدرآباد۔14ستمبر(سیاست نیوز) عالمی سطح پر آب و ہوا کی تبدیلیوں کے متعلق شعور بیداری اور اس عالمی چیالنج سے کس طرح نمٹا جاسکتا ہے اس سلسلہ میں ایک منٹ کا ویڈیو مقابلہ 18 تا 23 برس کی لڑکی کو برطانوی ہائی کمشنر بنا سکتا ہے۔ قومی سطح پر برطانوی ہائی کمیشن سے ان مقابلہ جات کے دوران ملنے والی درخواستوں اور انکے ویڈیوز کا جائزہ لینے کے بعد برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے کامیاب امیدوارہ کو ایک دن کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کی دی جاسکتی ہے ۔ مقابلہ میں حصہ لینے درخواست کے ساتھ ایک منٹ کا ویڈیو ٹوئیٹر اور فیس بک کے علاوہ انسٹا گرام پر برطانوی ہائی کمشنر کے ہینڈل کو ٹیگ کرکے پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔ ادخال کی آخری تاریخ 22 ستمبر ہے اور ویڈیو کو پوسٹ کرنے ہیاش ٹیگ

DayoftheGirl

کا استعمال کیا جانا چاہئے ۔ برطانوی ہائی کمیشن کی تفصیلات کے مطابق ایک یوم کیلئے برطانوی سفارتی عہدہ پر خدمات انجام دینے کا موقع حاصل کرنے اہل امیدوارہ کو عالمی یوم لڑکی کے موقع پر یہ خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔M