عالمی غذائی تحفظ کے حصول کیلئے اجتماعی کارروائی پر زور

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پسماندہ کسانوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی غذائی تحفظ کے حصول کیلئے اجتماعی کارروائی کے طریقوں پر غور کرنے ، پائیدار اور جامع خوراک کے نظام کی تشکیل اور عالمی کھاد کی سپلائی چین کو مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کرنے پر زور دیا ہے ۔مودی نے آج جی 20 وزرائے زراعت کی میٹنگ میں اپنے پیغام میں کہا کہ اس کے ساتھ ہی بہتر مٹی کی صحت، فصل کی صحت اور پیداوار سے متعلق زرعی طریقوں کو اپنایا جانا چاہیے ۔ دنیا کے مختلف حصوں سے روایتی طریقے ہمیں پائیدار زراعت کے متبادل تیار کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے کسانوں کو اختراعات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں گلوبل ساؤتھ میں چھوٹے اور سرحدی کسانوں کے لیے وسائل کو کفایتی بنانا چاہیے ۔ زرعی اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنے اور فضلے سے دولت کی تخلیق میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی فوری ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زراعت انسانی تہذیب کا مرکز ہے ۔ اس لیے بطور وزیر زراعت، آپ کا کام صرف معیشت کے صرف ایک شعبہ کو سنبھالنا نہیں ہے ۔