پیرس، 29 اکتوبر (یو این آئی ) عالمی نمبرایککارلوس الکاراز 2025 پیرس ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کے کیمرون ناری (نمبر 31) سے سنسنی خیز تین سٹوں کا میچ ہار کر باہر ہو گئے ۔ پہلا سیٹ 4-6 سے ہارنے کے بعد، بائیں ہاتھ کے برطانوی کھلاڑی نے اگلے دو سیٹ 6-3، 6-4 سے جیت کر میچ کا رخ موڑ دیا اور ہسپانوی کھلاڑی کے 17 میچوں کے ماسٹرز 1000 جیتنے کے سلسلے کو ختم کیا۔ الکاراز جو ٹورنمنٹ میں ٹاپ سیڈ اور فیورٹ کے طور پر داخل ہوئے ، پورے میچ میں لے سے باہر نظر آئے۔