عالمی کپ2019: جیت کے بعد بولے انگلش کپتان، اللہ کی وجہ سے ہم جیتے ہم عالمی کرکٹ مقابلہ

,

   

انگلینڈ آئی سی سی کرکٹ عالمی کپ 2019 کاچیمپئن بن چکا ہے۔ سپر اوور میں گیا مقابلہ بھی برابری پر رہا اور زیادہ باؤنڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ عالمی کپ کا ونر بن گیا۔ ٹرافی جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان آین مارگن نے جو کہا دنیا بھر میں اس کی تعریف ہورہی ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس میں جب مارگن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آئرشل لک کی وجہ سے جیتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں نے عادل سے بات کی اور انہیں نے کہا کہ اللہ ہمارے ساتھ تھے۔

لارڈس کے تاریخی میدان پر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کا خطاب ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد انگلینڈ نے جیت لیا ہے ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور سلامی بلے باز ہینری نکولس کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 241 رن بنائے ہیں ، اس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی 50 اوورس میں 241 رن ہی بناسکی اور پھر میچ کا فیصلہ سپر اوور کے ذریعہ ہوا ۔

سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 15 رن بنائے ، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 15 رن ہی بناسکی ، جس کی وجہ سے میچ کے دوران سب سے زیادہ باونڈری لگانے کی وجہ سے انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا ۔ انگلینڈ کی طرف سے سپر اوور میں جوس بٹلر نے سات اور بین اسٹوکس نے 8 رن بنائے ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے سپر اوور ٹرینٹ بولٹ نے پھینکا جبکہ انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے سپر اوور پھینکا۔