ڈھاکہ، 8 مارچ (یو این آئی) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی سابق صدر خالدہ ضیاء کو جمہوریت کے فروغ میں ان کے نمایاں کردار کے لیے پیکر عزیمت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ اتوار کی صبح 11 بجے عثمانی میموریل آڈیٹوریم میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں صدر محمد شہاب الدین نے یہ ایوارڈ پیش کیا جسے خالدہ ضیاء کی جگہ ان کی پوتی زائمہ رحمان نے وصول کیا۔ اس تقریب میں خالدہ ضیاء کی بہو زبیدہ رحمان بھی موجود تھیں۔