عالیہ آج کل ممبئی میں اپنی دو فلموں کی شوٹنگ کررہی ہیں۔ یہ دونوں ہی فلمیں 2019 میں ریلیز ہونی ہے۔ عالیہ بھٹ اپنی ان فلموں کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ دھیر میں عالیہ بھٹ کی ابھیشیک ورمن کے ڈائرکشن میں بن رہی فلم ’’کلنک‘‘ کی شوٹنگ ہو رہی ہے۔ وہ دن میں اس فلم کی شوٹنگ کرتی ہیں۔ پورے دن شوٹنگ کے بعد بنا آرام کئے عالیہ بھٹ ساوتھ ممبئی کی طرف بھاگتی ہیں جہاں آج کل رات میں آیان مکھرجی کی فلم ’’برہمااسترا‘‘ کی شوٹنگ ہورہی ہے۔ رات دیر گئے تک برہمااسترا کی شوٹنگ میں مصروف رہتی ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ عالیہ بھٹ کو ایسے ہی کچھ دن دھیر سے ساوتھ ممبئی کی طرف بھاگتے رہنا ہے۔ شوٹنگ کے لئے رات دن ایک کرنے ہیں اس دوڑ میں عالیہ کو آرام کا وقت ہی نہیں مل رہا ہے۔ وہ جو تھوڑا بہت آرام کر پاتی ہیں وہ کار سے ممبئی کے ایک سرے سے دوسرے سرے کو جاتے وقت ہی یعنی عالیہ کا آرام فی لوقت حرام ہو چکا ہے۔
کسوٹی کی کمولیکا عرف حنا خان کا فلموں میں داخلہ
آج کل ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی 2 میں کمولیکا کے کردار کی وجہ خبروں میں رہنے والی ایکٹریس حنا خان اپنے بالی ووڈ ڈبیو کی تیاری کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حنا جلد ہی ایک فلم کی شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں جس میں وہ ایک ذمہ دار لڑکی کا کردار نبھائیں گی۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کی کہانی 90 کے دہے کے کشمیر پر مبنی ہے اور اس میں فریدہ جلال حنا کی دادی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم کا ڈائرکشن حسین خان کررہے ہیں اور اسے راحت کاظمی اور شکتی سنگھ نے لکھا ہے۔ اس خبر کو حنا خان نے بھی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا یہ ایک ہیروئین اورنٹیڈ فلم ہوگی۔