عامر جاوید کی راہول گاندھی سے ملاقات

   

حیدرآباد 26 فبروری ( سیاست نیوز ) کانگریس لیڈر جناب عامر جاوید نے نئی دہلی میں قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی سے ملاقات کی ۔ عامر جاوید نے کہا کہ گذشتہ دو ماہ کی راہول گاندھی کی مصروفیات دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ڈسیپلن کے پابند ہیں اور مارشل آرٹ جیو ۔ جتسو کی مشق پوری دلچسپی سے کرتے ہیں۔ اس سے عوامی زندگی میں دباؤ سے نمٹنے میں مدد مل تی ہے اور مقصد کو پیش نظر رکھنے میں بھی معاونت ہوتی ہے ۔ عامر جاوید نے اس یقین کا اظہار کیا کہ راہول گاندھی کی شکل میں ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہوگا ۔