عامر خان پروڈکشن کی نئی فلم ’میرے رہو‘ 12 ڈسمبر کو ریلیز ہوگی

   

ممبئی ۔ 13 ستمبر (یو این آئی) عامر خان پروڈکشن کی نئی فلم ’میرے رہو‘ 12 ڈسمبر کو ریلیز ہوگی ۔ فلم میں جنید خان اور سائی پلوی مرکزی کرداروں میں ہیں ۔ اس فلم کو عامر خان اور منصور خان نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم نقاد ترن آدرش نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ عامر خان پروڈکشن کی نئی فلم ’میرے رہو‘12 ڈسمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی ۔ رومانوی ڈرامے میں جنید خان اور سائی پلوی مرکزی کرداروں میں ہیں ۔ اس فلم کی ہدایت کاری سنیل پانڈے کر رہے ہیں ۔ فلم میرے رہو میں عامر اور منصور کی 17 سال بعد ایک ساتھ واپسی ہوئی ہے ، جو اس سے قبل ’جانے تو یا جانے نا‘جیسی فلم دے چکے ہیں جو 2008 میں ریلیز ہوئی تھی ۔