ممبئی : بالی ووڈ سوپر اسٹار عامر خان 14 مارچ کو اپنی 60 ویں سالگرہ منارہے ہیں اور اس سال عامر خان کی سالگرہ مقدس ماہ رمضان کے دوران آ رہی ہے، جسے وہ ایک بڑی نعمت قرار دیے رے ہیں۔ سالگرہ سے قبل سلمان خان اور شاہ رخ خان عامر کے گھر پہنچے، اور اس موقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ مداحوں نے کہا ہے کہ عامر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ان دونوں سوپر اسٹارزکے ساتھ ایک افطار پارٹی کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سلمان خان کو پاپارازی نے کیمرے میں قید کر لیا، جبکہ شاہ رخ خان نے خود کو ایک سیاہ جیکٹ سے ڈھانپ کرکیمروں سے بچنے کی کوشش کی۔ دونوں اسٹارزکچھ دیر عامر خان کے گھر رکے اور پھر روانہ ہوگئے۔ وائرل ویڈیو میں تینوں خانزکو ایک ہی چھت کے نیچے دیکھ کر مداح بے حد خوش ہیں اور امید کررہے ہیں کہ شاید جلد ہی تینوں خانزکسی پراجکٹ میں بھی نظرآئیں گے ۔مداح تینوں خانز کو ایک ساتھ دیکھ کر پرجوش ہو گئے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، یہ سب یقیناً افطار پارٹی میں شریک ہوئے ہوں گے۔ دوسرے نے لکھا، یہ افطار پارٹی کا وقت ہے۔جبکہ ایک اور مداح نے کہا، عامر خان کی سالگرہ اور افطار پارٹی کی خوشیاں ایک ساتھ۔ وائرل ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں مداحوں نے دل والے ایموجیز بھی شیئرکیے۔ بالی ووڈ پر ایک عرصہ سے حکمرانی کرنے والے ان تینوں خانز کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو سلمان خان کی فلم سکندر اس عید پر ریلیز ہو رہی ہے اور چند دن قبل ہی مداحوں میں جوش اپنے عروج پر ہے ۔ شاہ رخ خان اپنی آنے والی فلم کنگ کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ جبکہ عامر خان اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم لاہور 1947 پرکام کر رہے ہیں، جس میں سنی دیول مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔یادرہے کہ سلمان خان اور عامر خان ابتدائی سال میں انداز اپنا اپنا فلم میں نظر آئے تھے جبکہ سلمان اور شاہ رخ کئی فلمیں ساتھ کرچکے ہیں لیکن عامر ۔شاہ رخ کسی فلم میں ایک ساتھ پردے پر نظر نہیں آئے ۔شائقین کو عامر۔شاہ رخ کو ایک ساتھ دیکھنے کی تمنا ہے ۔