عامر خان کی 60 ویں سالگرہ پر فلم فیسٹول کا اعلان

   

ممبئی : بالی ووڈ میں سب کو عامر خان کی واپسی کا انتظار ہے۔ عامر2022 سے بڑے پردے پر نظر نہیں آئے۔ ان کی آخری فلم لال سنگھ چڈھا بڑی ناکام ثابت ہوئی۔ اس فلم کے ناکام ہونے سے سوپر اسٹارکافی مایوس ہوئے۔ تاہم اب عامر نے واپسی کی تیاری شروع کردی ہے۔ اب تک سمجھا جاتا تھا کہ فلمی ستارے زمین سے واپس لوٹیں گے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ عامر خان صرف 7 دن بعد اپنی5 فلموں کے ساتھ سینما گھروں کی زینت بننے جارہے ہیں۔ عامرکی 12 سے 13 فلمیں دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہیں۔ اس فہرست میں 750 کروڑکی فلم کا نام بھی شامل ہے۔مارچ کے مہینے کو تفریحی بنانے کے لیے، پی وی آر انیوکس نے ایک ماسٹر پلان بنایا ہے۔ یہ پلان عامر خان کی60 ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے تیارکیاگیا ہے۔ رواں ماہ سلمان خان کی سکندر، دی ڈپلومیٹ، مکی17، سنو وائٹ، کنگسٹن، دی ڈے دی ارتھ بلو اپ اور کنگسٹن جیسی نئی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان کی سب سے بڑی چین نے عامر کی 12 سے 13 فلموں کو دوبارہ ریلیزکرنے کا بہ بنایا ہے۔پی وی آر انیوکس لمیٹیڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنجیو کمار بجلی نے بالی ووڈ ہنگامہ کو یہ اطلاع دی ہے۔ سنجیو کمار بجلی نے کہا ہے کہ اس یوم خواتین پر ہم کوئین، فیشن اور ہائی وے کو دوبارہ ریلیز کر رہے ہیں۔ اس ماہ، لوٹیرا، شادی میں ضرورآنا، لمحے، دی کراٹے کڈ (1984)، ہاف گرل فرینڈ، کرز اورگھٹک جیسی کئی فلمیں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہیں۔ ہمارے پاس بھی پورا عامر خان فلم فیسٹیول ہے۔ ان کی 12 یا 13 فلمیں دوبارہ بڑے پردے پر دکھائی جائیں گی۔پی وی آر انیوکس کے پریس بیان کے مطابق، یہاں عامر خان کی چند فلمیں ہیں جو ان کی سالگرہ پر دوبارہ ریلیز کی جائیں گی۔ ان میں لگان، تیرے زمین پر، رنگ دے بسنتی، دل چاہتا ہے اور پی کے جیسی فلموں کے نام شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ عامر خان کی 60 ویں سالگرہ ان کے مداحوں کے لیے بہت یادگار ثابت ہونے والی ہے۔