نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے رکنِ اسمبلی امانت اللہ خان کی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے ۔ پچھلے دنوں تجاوزات ہٹانے کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کے بعد دہلی پولیس نے امانت اللہ خان کی ہسٹری شیٹ اوپن کرکے ان کو مجرم قرار دیا تھا ۔ کل سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کورٹ کو بتایا کہ امانت اللہ خان کے خلاف ایک درجن سے زیادہ ایف آئی آر درج ہیں۔ کورٹ نے پولیس سے امانت اللہ خان کے خلاف چل رہے معاملات کی جانچ میں پیش رفت کے بارے میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کیلئے کہا ہے ۔ اگلی سماعت 28 جولائی کو ہوگی ۔