عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی الکا لامبا نے پارٹی سے دیا استعفی، کردیے کانگریس میں شمولیت کے اشارے

,

   

اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ایک بارپھر اکثریت کی امید لگائے عام آدمی پارٹی(عآپ )کو جمعہ کو ایک اورجھٹکا لگا جب طویل عرصےسے ناراض چاندنی چوک سے رکن اسمبلی الکا لامبا نے پارٹی کی رکنیت سے استعفی دےدیا۔

الکا لامبا نے ٹویٹر پر اپنے استعفی کی خبر دی۔انہوں نے منگل کو کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کی تھی اور اس کے بعد سے ہی ان کے آپ چھوڑنے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

عآپ کی رکنیت سے استعفی کی خبر رکن اسمبلی نے ،’’وقت آگیا ہے کہ آ پ کو گڈ بائی ‘بولوں اورپارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دوں۔ گزشتہ 6سال کے سیاسی دورے میں کافی سیکھنےکو ملا۔سب کا شکریہ۔

الکا لامبا کانگریس کے ساتھ پہلے بھی 20سال تک جڑی رہی تھیں اور 2013میں آپ میں شامل ہوئی تھیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں وہ آپ کی ٹکر پرچاندنی چوک سے جیتیں تھیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلی اروند کیجریوال کے قریبی رہے، سابق وزیراور کراول نگر سے رکن اسمبلی کپِل مشرا،بجواسن سے دیویندر سہراوت اورگاندھی نگر سےرکن اسمبلی انل واجپئی کے علاوہ کچھ اور ارکان اسمبلی بھی آپ سےباغی ہوچکے ہیں۔

الکا لامبا کی عآپ سے دوری گزشتہ ایک سال کے وقت میں اور گہری ہوگئی تھی جب پارٹی نے ایک تجویزمنظور کرکے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کو ملے ملک کے سب سےبڑے اعزاز بھارتن رتن کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔