عاپ کی 3 جون کو ادے پور میں ترنگا یاترا

   

ادے پور: عام آدمی پارٹی (آپ) آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 3 جون کو راجستھان کے ادے پور میں ڈویژنل سطح کی ترنگا یاترا نکالے گی۔پارٹی کے ضلع سکریٹری اوم پرکاش شریمالی نے بتایا کہ 27 مئی کو جے پور میں پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سندیپ پاٹھک اور ریاستی صدر نوین پالیوال نے جے پور میں ادے پور شہر اور دیہی علاقوں کے عہدیداروں کو حلف دلایا۔ ان عہدیداروں کا آج ادے پور میں ایک پروقار تقریب منعقد کرکے انہیں پھولوں کی مالا اور پارٹی ٹوپیاں پہنا کر خیرمقدم کیا گیا۔