نئی دہلی ۔ /5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے معطل شدہ کونسلر طاہر حسین کو دہلی پولیس نے آج اس وقت گرفتار کرلیا جب عدالت نے ان کی خود سپردگی کی درخواست کو مسترد کردیا ۔ طاہر حسین پر دہلی فسادات کے موقع پر انٹلیجنس بیورو کے آفیسر انکت شرما کے مبینہ قتل کا الزام ہے ۔ ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ وشال پاہوجہ نے طاہر حسین کی درخواست کی سماعت کو یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ وہ جو راحت چاہتے ہیں وہ عدالت کے دائرہ اختیار کے باہر ہے ۔