عبدالرحمن کے مقام پر زبیر عآپ کے نئے امیدوار

   

نئی دہلی ۔ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی کی پہلی فہرست میں11 امیدواروں کے نام ہیں۔ اس میں انیل جھا، ویر سنگھ ڈھنگن اور سومیش شوکین کے نام شامل ہیں۔ وہ حال ہی میں عآپ میں شامل ہوئے ہیں۔ دہلی میں اگلے سال فروری میں اسمبلی انتخابات کی تجویز ہے۔ اپنی پہلی فہرست میں پارٹی نے ان 6 اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کیا ہے جہاں سال2020 میں اسے بی جے پی سے شکست ہوئی تھی۔ یہ سیٹیں وشواس نگر، روہتاس نگر، لکشمی نگر، بدر پور، گھونڈا، کراول نگر ہیں۔ دہلی کی سب سے بڑی اسمبلی مٹیالا اسمبلی سے عام آدمی پارٹی کے موجودہ ایم ایل اے گلاب سنگھ کا ٹکٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے سومیش شوکین کو مٹیالا اسمبلی سے اپنا امیدوار قرار دیا۔عآپ نے کراری اسمبلی سے موجودہ ایم ایل اے رتوراج جھا کا ٹکٹ منسوخ کر دیا ہے۔حال ہی میں بی جے پی سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے انیل جھا کو عام آدمی پارٹی نے کیاری اسمبلی سے امیدوار بنایا ہے۔ برہم سنگھ تنور چھترپور اسمبلی سے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی نے سیلم پور اسمبلی سے پارٹی کے موجودہ ایم ایل اے عبدالرحمن کا ٹکٹ منسوخ کر دیا ہے۔ حال ہی میں کانگریس سے عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے والے زبیر چودھری کو اب پارٹی نے سیلم پور اسمبلی سے امیدوار قرار دیا ہے۔آئندہ بھی مزید تبدییلوں کی امید کی جارہی ہے ۔