عبدالمالک دہلی سے گرفتارہلدوانی تشدد میں ملوث ہونے کا الزام

   

دہرادون: اتراکھنڈ کے ہلدوانی کے بن بھول پورہ کے علاقہ ملک باغ میں تجاوزات ہٹانے کے دوران پیش آئے تشدد کے معاملے میں اتراکھنڈ پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے تشدد کے ماسٹر مائنڈ سمجھ جانے والے عبدالمالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہلی اور اتراکھنڈ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے عبدالمالک کو دہلی میں گرفتار کیا ہے۔ اتراکھنڈ پولیس ٹیم کی جانب سے عبدالمالک کو ہلدوانی منتقل کیاجارہاہے۔اس کے ساتھ ہی پولیس نے اب تک 60 سے زائد افراد کو گرفتار کرکے حراست میں لیا ہے۔ سرچ آپریشن کے بعد دو سابق کونسلروں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہلدوانی میں تشدد کے واقعے کے بعد بند کر دی گئی انٹرنیٹ کی سہولت اتوار سے بحال کر دی گئی ہیں۔بنبھول پورہ کے علاوہ باقی جگہوں سے کرفیو ہٹا دیا گیا۔انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے علاوہ شہر کے باقی حصوں سے کرفیو ہٹادیاگیاہے۔ ڈی ایم وندنا نے کہا کہ اب صرف متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذہے۔ انتظامیہ کی ٹیم کرفیو سے متاثرہ علاقوں میں دودھ، راشن اور ادویات پہنچانے کے انتظامات کر رہی ہے۔