نئی دہلی:سپریم کورٹ میں کل عتیق احمد اور اشرف قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم اس وقت جانچ رہے ہیں کہ کیا اس میں سسٹم کی خرابی ہے؟ سپریم کورٹ نے عرضی گزاروں کو یوپی حکومت کے حلف نامے کا جواب دینے کا وقت دیا۔ اب اس معاملے کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ یوپی میں گینگسٹر عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل کے معاملے میں سپریم کورٹ میں دونوں درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اتر پردیش حکومت نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کیا ہے۔ وشال تیواری کی درخواست پر ایک اسٹیٹس رپورٹ دائر کی گئی تھی جس میں قتل کی عدالت کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔یوپی حکومت کا کہنا ہے کہ عتیق اور اشرف بدنام زمانہ مجرم تھے۔ عتیق کے خلاف 100 سے زائد فوجداری مقدمات درج تھے۔ دو بدمعاشوں کے قتل میں الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس اروند کمار کی سربراہی میں پانچ رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔