عتیق و اشرف کے قاتلوں کے خلاف 1200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل

   

 عتیق احمد اور ان کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کے قتل میں پولس نے چارج شیٹ داخل کی ہے۔ پولیس کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں تینوں شوٹروں کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ پولس کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ میں تینوں شوٹروں کو ملزم بنایا گیا ہے ،ذرائع کے مطابق عتیق و اشرف کو قتل کرنے والے تینوں ملزمان کے خلاف 1200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے۔ 15 اپریل کو عتیق اور اشرف کو پولیس کی حراست میں اسپتال کے احاطے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کو واقعے کے 90 دن کے اندر ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کرنی تھی۔ 90 دن مکمل ہونے سے ٹھیک ایک دن قبل پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تفصیلی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ پولس کی تشکیل کردہ تین رکنی ایس آئی ٹی عتیق و اشرف کے قتل کی جانچ کر رہی تھی۔ ایس آئی ٹی کی طرف سے ہی جانچ کے بعد عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔