عتیق ۔ اشرف احمد کے قتل کا این ایچ آر سی نے لیا نوٹس، اترپردیش پولیس سے چار ہفتوں میں مانگی رپورٹ

   

نئی دہلی:قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے 15 اپریل کو اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع میں پولیس حراست میں عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف احمد کے قتل کا نوٹس لیا ہے۔ این ایچ آر سی نے اتر پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اور پریاگ راج پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں کے اندر رپورٹ طلب کی ہے۔ وہیں سپریم کورٹ نے مافیا عتیق احمد کے قتل سمیت متعدد انکاونٹررز کی جانچ کیلئے ایک آزاد کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرنے والی درخواست کی سماعت پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی ڈویژن بینچ نے اس معاملہ کی سماعت 24 اپریل کو مقرر کی ہے۔