عثمانیہ یونیورسٹی سے CPGET نتائج کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 9 ستمبر (سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2023-24ء کیلئے ایم اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن اور ایم ایس سی ڈاٹا سائنس کورسیس میں داخلہ کیلئے منعقدہ تلنگانہ اسٹیٹ کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ (TS CPGET) کے نتائج کا جمعہ کو اعلان کیا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے عہدیداروں کے مطابق اس انٹرنس ٹسٹس میں جملہ 1,005 امیدواروں نے شرکت کی، جس میں 985 طلبہ کوالیفائی ہوئے، کوالیفائی ہونے والوں کا فیصد 98 رہا۔ امیدواروں کے مضمون واری رینک کارڈس 10 ستمبر کو ویب سائیٹ https://cpget.tsche.ac.in/ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات کہی۔