حیدرآباد۔/2ستمبر، ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی کے حدود میں جاریہ ماہ کی 14 تاریخ سے مختلف پی جی کورسیس سال اول کے فرسٹ سیمسٹر کا آغاز ہورہا ہے۔ کنٹرولر پروفیسر آر وینکٹیش کے مطابق یونیورسٹی کیمپس کالجس اور ملحقہ کالجس میں جاری ایم اے، ایم کام، ایم ایس سی اور دیگر پی جی کورسیس امتحانات منعقد کئے جارہے ہیں۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں مختلف سبجیکٹ میں پری پی ایم ڈی کے طلبہ کو جو موقع گنوا چکے ہیں انہیں دوبارہ موقع فراہم کیا جارہا ہے اور یہ آخری موقع ہوگا۔ چند سال سے پری پی ایچ ڈی میں ناکام طلبہ کیلئے یہ آخری موقع ہوگا اور اس سے استفادہ کی خواہش کی گئی ہے۔ 23 و 24 تاریخ کو پری پی ایچ ڈی امتحان کیلئے 19 تاریخ تک فیس ادا کرنی چاہیئے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے منعقدہ ڈگری ، پی جی کورسیس سیمسٹر امتحان کے نتائج چہارشنبہ کو جاری کئے جائیں گے۔ جبکہ ڈگری کورس کے 3 اور 5 سیمسٹرس 30 سبجیکٹس کے پی جی کورس کے تین سیمسٹر کے امتحانات کا اعلان کیا گیا ہے۔A