حیدرآباد: عثمانیہ یونیورسٹی نے 5 مئی تا 31 مئی گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکولر میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کیمپس کے علاوہ تمام ملحقہ کالجس کیلئے 31 مئی تک گرمائی تعطیلات رہیںگی۔ کالجس کا یکم جون کو دوبارہ آغاز ہوگا۔ یونیورسٹی کے تحت آنے والے تمام کالجس اور یونیورسٹی کے شعبہ جات کے علاوہ تمام ملحقہ کالجس کو گرمائی تعطیلات کی اطلاع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے اسکولس اور جونیئر کالجس کیلئے پہلے ہی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔