دہلی ٹسٹ میں محمد سمیع کی عمدہ بولنگ ، فاسٹ بولر نے 4 وکٹیں لی ، اشون اور جڈیجہ کو فی کس تین وکٹیں ، ہندوستان 21/0
نئی دہلی۔ سینئر فاسٹ بولر محمد سمیع نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ آف اسپنر روی چندرن اشون اور بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ کی اسپن جوڑی نے فی کس تین وکٹیں اپنے نام درج کی جس کی بدولت نے ہندوستان نے جمعہ کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بارڈر۔گواسکر ٹرافی سیریز کے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن ہی آسٹریلیا کو 263 رنز پر آؤٹ کردیا۔آسٹریلیا کے لیے جس نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بائیں ہاتھ کے اوپنر عثمان خواجہ نے فٹ ورک اور اسٹروک پلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے81 رنز بنائے، جو جاری دورے پر مہمان ٹیم کی پہلی نصف سنچری تھی۔ اسکے بعد مڈل آرڈر بیٹر پیٹر ہینڈزکومب اپنے 72 ناٹ آؤٹ میں متاثر کن نظر آئے۔ آخری سیشن کا آغاز آسٹریلیا کے 59.4 اوورز میں 200 تک پہنچنے کے ساتھ ہوا۔ ہینڈزکومب نے 110 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی، جڈیجہ نے پیٹ کمنزکو ایل بی ڈبلیو کر کے ان دونوں کے درمیان بننے والی اہم59 رنزپارٹنر شپکو توڑا۔ دوگیندوں کے بعد جڈیجہ نے ٹوڈ مرفی کو صفر کیانفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔ قبل ازیں عثمان خواجہ اور ڈیویڈ وارنر نے ٹیم کو پہلی وکٹ کیلئے 50 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا ۔وارنر 44 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے صرف 15 رنز ہی اسکور کرپائے ہیں۔ہندوستانی ٹیم نے جوابی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز اسکور کرلئے ہیں۔پہلے دن کے بعد خواجہ نے کہا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے کافی مشکل ہے اور 260 رنز کا اسکور بھی کافی بہتر اسکور ہے۔