عدالت کا عجیب فیصلہ: بس ڈرائیور کو 190 سال قید کی سزا حادثہ میں22 مسافر زندہ جل گئے تھے

   

پنا ؍بھوپال : مدھیہ پردیش کے پنا میں 6 سال قبل بس حادثے میں 22 مسافر زندہ جل گئے تھے۔ عدالت نے اس حادثہ میں بس ڈرائیور کو مجرم قرار دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج آر پی سونکر نے بس ڈرائیور شمس الدین (47 سال) کو 190 سال قید کی سزا سنادی۔ ڈرائیور کو ہر ایک کاؤنٹ پر 10 سال کی الگ الگ شرائط کی سزا سنائی گئی ہے۔وہیں عدالت نے بس مالک گیانیندر پانڈے کو بھی قصوروار پایا ہے۔عدالت نے بس مالک کو محض 10 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔ ڈرائیور شمس الدین کو آئی پی سی سیکشن 304 کے حصے 2 کے تحت قصوروار پایا گیا ہے۔ طویل سماعت کے بعد اب فیصلہ آیا ہے۔ ڈرائیور اور بس کا مالک دونوں ہی ستنا ضلع کے رہنے والے ہیں۔یہ بس حادثہ 4 مئی 2015 کو منڈلا کے نیشنل ہائی وے پر پانڈو فال کے قریب پیش آیا۔