بغداد، 19 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے لئے اقوام متحدہ امدادی مشن (یواین اے ایم آئی ) نے بدھ کو عراق کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے لوگوں کی خواہشات کی تکمیل کے لئے نئے نامزد وزیر اعظم کے نام پر متفق ہو جائیں۔ عراق کے لئے اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جینن ہینس پلاسچرٹ نے کہا‘‘اس سطح پر وقت کی اہمیت ہے ، اور اس صورت حال میں فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ۔عراق امدادی حل یا زبردستی حالات کو قابو نہیں کرسکتا’’۔یواین اے ایم آئی کے سربراہ ہینس پلاسچرٹ نے کہا کہ مظاہرین اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے ۔ بیان کے مطابق انہوں نے کہا‘‘یہ ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی حفاظت کرے ۔ عراق کے رہنماؤں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بغیر تاخیر کئے ان کے مطالبات کو پورا کریں’’۔قابل غور ہے کہ عراق کے صدر برھم صالح سیاسی جماعتوں اور مظاہرین کے درمیان وزیر اعظم امیدوار منتخب کرنے کے لئے مشکل میں پھنس گئے ہیں جوکہ نئی حکومت تشکیل دیکر کر ایگزیکٹیو وزیراعظم عادل عبدالمہدی سرکار کی جگہ لے سکے ۔مسٹر صالح نے وزیر اعظم کے عہدہ کا امیدوار طے کرنے کے لئے جمعرات تک میعادمقررطے کی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ یکم دسمبر کو عراقی پارلیمنٹ نے مسٹر مہدی اور ان کی حکومت کا استعفیٰ منظور کر لیا تھا اور استعفیٰ کے خط کو چار دسمبر کو صدر صالح کے پاس بھیجا تھا۔صدر نے اس وقت 15 دن کے اندر وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کو منتخب کرنے کو کہا تھا۔